Tuesday, 14 May 2024
  1.  Home/
  2. Arif Anis Malik/
  3. Mr. Bean Ki Kahani

Mr. Bean Ki Kahani

مسٹر بین، جو دنیا کے سب سے زیادہ جانے پہچانے چہروں میں شامل ہے، کا اصل نام رووان ایٹکنسن ہے، وہ اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں وہ کئی مسائل کا سامنا کر چکا ہے۔ اس کی شروعات میں کامیابی آسان نہیں تھی۔ روان نے نیوکاسل یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ وہ اکثر اپنی خاموش مزاحیہ اداکاری کے لئے مشہور تھا۔

آپ سوچ سکتے ہیں کہ جس کے پاس اتنی مراعات یافتہ پس منظر اور تعلیم ہو، اسے اداکار اور کامیڈین بننے کے اپنے کیریئر کا پیچھا کرنے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔ لیکن رووان ایٹکنسن کے سامنے ایک بڑی رکاوٹ تھی، اسے بولنے میں دشواری اور ہکلاہٹ کی مشکلات تھیں۔ وہ اکثر بولتے وقت ہچکچاتا تھا۔ اس وجہ سے پورے لڑکپن میں اسے چھیڑا جاتا رہا جس وجہ سے وہ شرمیلا ہو کر مزید اپنے خول میں بند ہوگیا۔

لیکن روان ایٹکنسن نے اپنی کمزوری کو اپنی صلاحیت اور تخلیقیت کے اظہار میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ اس نے اپنی کمزوری کو طاقت بنایا اور ایک منفرد مزاحیہ انداز تیار کیا جو الفاظ کے بجائے زیادہ جسمانی مزاح، چہرے کے تاثرات اور اشاروں پر مبنی تھا۔ اس نے دنیا کا سب سے مشہور کردار مسٹر بین تخلیق کیا، جو بمشکل ہی بولتا تھا۔ لیکن اپنی مزاحیہ حرکتوں اور حالات کے ساتھ کروڑوں لوگوں کو ہنسایا۔ مسٹر بین ایک عالمی شہرت یافتہ کردار بن گیا اور اسے ایک ٹیلی ویژن سیریز اور کئی فیچر فلموں میں ڈھالا گیا۔

مسٹر بین کے کردار نے رووان کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا۔ یہ کردار اس کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثمر تھا۔ اس نے اس کردار کو بہترین بنانے کے لیے بے شمار راتیں جاگ کر گزاریں۔ اس کے ابتدائی دنوں میں اسے درجنوں بار مسترد کیا گیا کیونکہ وہ خوش شکل نہیں تھا اور جسم بہت ہی بے ڈھنگا تھا اور وہ، ہکلاتا بھی بہت تھا، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔

مسٹر بین کے کردار نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اس نے رووان ایٹکنسن کو عالمی سطح پر مقبول بنا دیا۔ یہ کردار اس کی زندگی کی ایک بڑی کامیابی تھی، جو اس کی محنت، جدوجہد اور پر عزم رویے کی داستان ہے۔

آج مسٹر بین تقریباً 150 ملین ڈالرز نیٹ ورتھ کا حامل ہے۔

روان ایٹکنسن کی کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ کامیابی کے لئے صبر، محنت اور مستقل مزاجی ضروری ہیں۔ اس کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ناکامیاں اور مشکلات ہمیں روک نہیں سکتیں، بشرطیکہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پر عزم رہیں۔ نیور گو اپ!