Thursday, 09 May 2024
  1.  Home/
  2. Syed Badar Saeed/
  3. Property Investment (2)

Property Investment (2)

پراپرٹی انویسٹمنٹ کا وہ وقت ختم ہو رہا ہے جسے ہم گولڈن فیز کہتے ہیں۔ زمین خریدنے اور بیچنے کا وقت الگ الگ ہے۔ اس فیز کو سمجھنے والوں نے کروڑوں کمائے اور اسے سمجھے بنا انویسٹمنٹ کرنے والے بری طرح ڈوبے۔ مثال کے طور پر ہمارے یہاں ایک بڑا نام بحریہ ٹاون کا ہے۔ اس بحریہ ٹاون سے بھی لوگوں نے کروڑوں کمائے اور اسی بحریہ ٹاون انویسٹمنٹ سے لوگوں کو ہارٹ اٹیک بھی ہوئے۔ یہ اتار چڑھاؤ سمجھنا ہی اصل بزنس گیم ہے۔

‏پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی۔ معیشت مکمل بحال، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3.1 سے بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر ہوگۓ۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 2017 کے بعد 100انڈیکس 49 ہزار کی حد کراس کرگئ، امریکی ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کی قدر میں شدید کمی۔۔

یہ آج کی صورت حال ہے۔ ڈالر ریٹ تیزی سے کم ہو رہا ہے، سونے کا بھاؤ گر رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں اچانک 40 روپے کمی کا ایک بڑا جمپ لگ گیا ہے۔ یہ سارے انڈیکیٹرز بتا رہے ہیں کہ پراپرٹی کی قیمتیں بڑھنے کو ہیں۔ ہمارے پاس پرچیزنگ کے لیے یہی دو تین ماہ ہیں۔ الیکشن کے ساتھ ہی صورت حال بدل جائے گی اور تب تک ریٹ اپ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

اب صورت حال سمجھیں۔ پراپرٹی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ مارکیٹ کریش کر گئی ہے، پلاٹ بک نہیِ رہے، قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ یہ درست ہے لیکن میں نے اس عرصہ میں یہ تسلیم نہیں کیا کہ مارکیٹ کریش کر گئی ہے کیونکہ مجھے بڑے پراپرٹی تائیکون تیزی سے ایکڑوں میں زمینیں خریدتے نظر آ رہے تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ اگر مارکیٹ کریش کر گئی ہے تو یہ جو اس گیم کے بادشاہ ہیں، یہ لوگ کیوں پاگلوں کی طرح نئی سوسائٹیز کے لیے زمینیں خریدتے چلے جا رہے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ گیم کچھ اور ہے۔ ہم نے اسی مافیا کو فالو کرتے ہوئے اپنا حصہ اٹھانا ہوتا ہے اس لیے اس ڈاؤن دور میں ہم دوستوں نے پلاٹ بک کروائے اور فائلیں خریدیں۔ میں دوستوں کو بھی سمجھاتا رہا کہ اصل انویسٹر تو زمینیں خرید رہا ہے اس لیے ہمیں بھی خریداری کرنی چاہیے کیونکہ اتنے بڑے لینڈ پرچیزر کو فالو کریِں گے تو صورت حال سمجھیں گے۔

تین چار ماہ قبل میرے ایک جاننے والے لینڈ پرچیزر نے ایک نئی سوسائٹی کے لیے مڈل مین کے طور پر ایکٹروں میں زمینوں کے سودے کیے اور ایک ماہ میں 33 کروڑ کما لیے۔ میں کیسے مان لوں کہ مجھے اس وقت میں انویسٹمنٹ نہیں کرنی چاہیے البتہ یہ درست ہے کہ مجھے اس وقت پلاٹ بیچنے کا نہیں سوچنا چاہیے۔ پلاٹ اس وقت بیچوں گا جب اینڈ یوزر خریدنا شروع کرے گاالبتہ آج کل میں اگر بک کرواؤں گا تو ریٹ اپ ہوتے ہی زیادہ منافع میں جاوں گا۔

صورت حال یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے اور مہنگائی کی وجہ سے اینڈ یوزر مارکیٹ میں نہیں ہے۔ اوور سیز، فائلوں کے خریدار بزنس مین اور عام لوگ اس وقت مارکیٹ ڈاون کا سن کر انویسٹمنٹ نہیں کر رہے۔ اسی صورت حال نے عام ڈیلر کو پریشان کیا ہوا ہے اور وہ پینک ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سوسائٹیز اپنے ریٹ بڑھانے لگی ہیں، شادمان بڑھا چکی ہے، اقبال گارڈن نے پچھلا ریٹ کلوز کر دیا ہے، باقی سب بھی چند ہفتوں میں یہی کرنے لگے ہیں۔ پھر مارکیٹنگ شروع ہوگی، اینڈ یوزر یا ہم جیسے عام لوگ پلاٹ بک کروانے کی طرف آئیں گے تو زیادہ منافع کسے ہوگا؟ جس نے اس وقت اپنی بکنگ کروائی ہوگی یا جو اس وقت کروائے گا؟

زمین دو چار ہفتوں کی مارکیٹ نہیں ہے۔ یہ لانگ ٹرم انویسٹمنٹ ہے۔ اس وقت خریدنے والوں کو اگلے سالوں میں زیادہ منافع ہوگا۔ اور یہ زیادہ منافع والی گیم دو تین ماہ میں شروع ہونے کے بعد پھر تیزی سے اوپر جائے گی

اگر آپ اپنے اور اپنی فیملی کے مستقبل کے لیے 3 لاکھ تک ادا کرکے بکنگ کروا سکتے ہیں اور ماہانہ 12 سے 20 ہزار قسط دے سکتے ہیں تو یہ وقت آپ کا ہے۔ اگر مشورہ کرنا چاہیں تو میں حاضر ہوں۔ لاہور کی سوسائٹیز ہب کے حوالے سے جتنا جانتا ہوں وہ بتانے میں کوئی عار نہیں ہوگا۔