Friday, 26 April 2024
  1.  Home/
  2. Ikram Sehgal/
  3. Shahrah e Resham

Shahrah e Resham

دوسری صدی قبل مسیح سے 18 ویں صدی عیسوی تک تاریخی شاہراہ ریشم ایشیا اور یورپ کو ملانے والے زمینی تجارتی راستوں کا ایک نیٹ ورک تھا۔ یہ پرامن عالمگیریت کی ابتدائی مثال ہے۔ اس کے بعد یہ بدلے ہوئے سیاسی حالات کی وجہ سے غیر فعال ہو گیا۔ اسے "سلک روٹ" (شاہراہ ریشم) کا نام تو بہت بعد میں دیا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی بار مارکو پولو کے سفرنامے میں پایا گیا۔

مارکو پولو نے 1271 اور 1295 کے درمیان اٹلی کے شہر وینس سے چین تک شاہراہ ریشم کے ساتھ ساتھ سفر کیا تھا۔ شاہراہ ریشم کی ترقی کے ابتدائی مرحلے میں چینیوں نے مغرب سے مہنگے گھوڑے، اور انگور کے بیج حاصل کیے۔ مختلف اونی سامان، قالین، پردے، کمبل اور غالیچے بھی وسطی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم سے چین آئے۔ چین میں وسطی ایشیا سے اونٹوں کی برآمد کو بہت سراہا۔

ریشم سے ہٹ کر، چین کے قافلے پورسلین (چینی مٹی)کے نفیس ڈیزائنز میں برف جیسے سفید گلدان، پیالے، گلاس اور خوب صورت برتن لے کر گئے۔ چینی مٹی کے پتلے اور گونج دار برتن بنانے کا راز صرف چینیوں کے پاس تھا، اس لیے یورپی منڈیوں میں یہ بہت مہنگے تھے۔ اس دھات سے بنے کانسی کے زیورات اور دیگر مصنوعات، کانسی کے زینت آئینے، چھتریاں، معروف چینی وارنش سے بنی مصنوعات، ادویات اور پرفیومری بھی مشہور تھی۔ چینی تکنیکی ذہانت کی سب سے قابل ذکر ایجاد یعنی چینی کاغذ کو بھی بہت سراہا گیا۔

سونا، کھالیں اور بہت سے دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ تاجر چائے اور چاول، سن اور اونی کپڑے، مرجان، درختوں کا گوند اور آگ سے محفوظ رہنے والی ریشہ دار سلیکائی دھات بھی لے جاتے تھے۔ تاجروں کی بوریاں ہاتھی دانتوں، گینڈے کے سینگوں، کچھوے کے خول، مصالحوں، سرامک اور لوہے کی اشیا، روغن اور دار چینی، ادرک، کانسی کے ہتھیاروں اور آئینوں سے بھری ہوتی تھیں۔

جہاں ہندوستان اپنے کپڑوں، مصالحوں اور نیم قیمتی پتھروں، کپڑوں کے رنگوں، اور ہاتھی دانت کے لیے مشہور تھا، اور ایران اپنی چاندی کی مصنوعات کے لیے، وہاں روم نے مصالحے، خوشبو، زیورات، ہاتھی دانت اور چینی حاصل کی اور یورپی تصاویر اور لگژری سامان بھیجا۔

مشرقی یورپ نے وسطی ایشیا سے چاول، کپاس، اونی اور ریشم کے کپڑے درآمد کیے، اور بڑی تعداد میں کھالیں، پوستین، اور پوستین والے جانور، کھالوں کو سڑنے سے بچانے والی پوست، مویشی اور غلام خورسم (آج ازبکستان اور ترکمانستان کا حصہ) برآمد کیے۔ شمالی یورپ پوستین، کھالوں، شہد اور غلاموں کا ایک ذریعہ تھا۔

سامان اور تجارت ایک طرف، ریشم کی شاہراہوں نے مختلف لوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کو ایک دوسرے سے جوڑا۔ لوگوں نے دور دراز علاقوں کے بارے میں جانا، وہاں سے آنے والے تاجروں اور مہم جو افراد سے ملے، ان کی کہانیاں اور تجربات سنے، ان کے بالکل الگ کپڑے اور مختلف شکلیں دیکھیں۔ ان تجارتی روابط نے عالمگیریت کے ابتدائی مرحلے اور علم، ثقافت اور نظریات کے تبادلے کو فروغ دیا۔ اس نے سائنس کی ترقی کی حمایت کی۔

تجارتی قافلوں کے ساتھ مختلف مذاہب کے مبلغین نے بھی سفر کیا اور پورے ایشیا میں عیسائیت، اسلام اور بدھ مت کو پھیلایا۔ سفرناموں نے لوگوں کو فاصلوں، مختلف ممالک اور مختلف خطوں کے جغرافیے سے روشناس کرایا؛ سفر کو آسان اور روابط کو زیادہ قابل اعتماد بنانے کے لیے ابتدائی نقشے بنائے گئے۔ ایک اور خصوصیت زبانوں کے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہے۔

آج تک مغرب عربی نمبروں اور عربی سے گہرا تعلق رکھنے والے الفاظ کا استعمال کر رہا ہے، روز مرہ کے الفاظ جیسا کہ شوگر (سُکر)، کاٹن (قتن) یا میگزین (مَحَذین)۔ زیادہ پہچانے جانے والے الفاظ میں جیسا کہ الجبرا (الجبر)، الکحل (الکحُل)، الکیمی (الکیمیا) شامل ہیں۔ عرب فلسفے اور سائنس کے کاموں نے، تاریک دور کے بعد مغربی سائنس کی بحالی کو تحریک دی۔

پوری تاریخ میں جیسے جیسے جغرافیائی و سیاسی سیاق بدلتا رہا، ویسے ویسے تجارتی راستے بھی بنتے اور منتقل ہوتے رہے۔ مثال کے طور پر، رومی سلطنت کے تاجر روم کے دشمن پارتھیوں کے علاقے کو عبور کرنے سے بچنے کی کوشش کرتے تھے، اور اس وجہ سے اس کے بجائے شمال کی طرف، قفقاز کے علاقے اور بحیرہ کیسپین کے راستے اختیار کیے۔ اسی طرح، قرون وسطیٰ کے ابتدائی دور میں وسطی ایشیائی میدانوں کو عبور کرنے والے دریاؤں کے نیٹ ورک پر جہاں وسیع تجارت ہوئی، وہاں ان دریاؤں کے پانی کی سطح بھی گھٹتی بڑھتی رہی اور بعض اوقات دریا مکمل طور پر خشک ہو گئے، جس کی وجہ سے تجارتی راستے منتقل کیے گئے۔

جزیرہ نما عرب، میسوپوٹیمیا اور وادی سندھ کی تہذیب کے درمیان رابطے جوڑنے والے سمندری راستوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ ابتدائی قرون وسطیٰ نے اس نیٹ ورک کی توسیع دیکھی، کیوں کہ جزیرہ نما عرب کے ملاحوں نے بحیرہ عرب اور بحر ہند میں نئے تجارتی راستے بنائے۔ درحقیقت، عرب اور چین کے درمیان بحری تجارتی روابط آٹھویں صدی عیسوی کے اوائل ہی سے قائم تھے۔

جہاز رانی کی سائنس، فلکیات اور جہاز سازی کے طریقوں میں اور اس کی ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہوتی رہی، اور اس کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے کا سمندری سفر قابل عمل ہو گیا تھا۔ ان راستوں کے ساتھ ساتھ جن بندرگاہوں پر بہت زیادہ آمد و رفت رہی، وہاں ساحلی شہر آباد ہو گئے، جیسا کہ زنجبار، اسکندریہ، مسقط اور گوا۔ اور یہ شہر بڑی مارکیٹوں اور مسلسل بدلتی تاجر و ملاح آبادی کے ساتھ ساتھ تجارتی اشیا، خیالات، زبانوں اور عقائد کے تبادلے کے متمول مراکز بن گئے۔

شاہراہ ریشم کے پرانے تجارتی راستوں کے ساتھ ساتھ آج بھی کئی تاریخی عمارات اور یادگار ایستادہ ہیں، جو کاروان سراؤں، بندرگاہوں اور شہروں سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی گزرگاہ کی نشان دہی کرتی ہیں۔ تاہم، اس قابل ذکر نیٹ ورک کے دیرینہ اور جاری ورثے کے خدوخال کئی بالکل الگ لیکن باہم متصل ثقافتوں، زبانوں، رسوم و رواج اور مذاہب میں دکھائی دیتے ہیں، جو ان تجارتی راستوں کے ساتھ ہزار سال میں تشکیل پائے ہیں۔

مختلف قومیتوں کے تاجروں اور مسافروں کے گزرنے کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی تبادلہ ہوا بلکہ ثقافتی میل جول کا ایک مسلسل اور وسیع عمل بھی رونما ہوا۔ ابتدا (یعنی تحقیقی نقطہ آغاز) ہی سے سلک روڈز یوریشیا بھر میں اور اس سے کہیں زیادہ پرے علاقوں میں متنوع معاشروں کی تشکیل کے لیے ایک محرک قوت کے طور پر سامنے آئیں۔

شاہراہ ریشم کا سفر اور تجارت اس وقت بہت مشکل ہو گئی جب 1453 میں سلطنت عثمانیہ نے مغرب کے ساتھ تجارت بند کر دی۔ سولہویں صدی میں جدید نوآبادیات کے آنے کے ساتھ، سمندری تجارتی راستے نوآبادیاتی طاقتوں کے ہاتھوں میں چلے گئے، جن کے پاس بحری جہازوں کے بڑے بیڑے تھے، جنھوں نے اشیا اور لوگوں کے نقل و حرکت پر اجارہ قائم کر لیا۔ ریاستوں کے مابین "قومی" سرحدیں کھڑی کیے جانے سے زمینی راستے ہی غیر فعال ہو گئے جو آج بھی سامان، خیالات اور انسانوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ہیں۔

About Ikram Sehgal

Ikram Sehgal

Major (R) Ikram Sehgal is a leading Pakistani defence analyst and security expert. He is a retired Pakistan Army officer.